ڈھاکہ:(مشرق نیوز)پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو128رنز سے ہرا کرسیریز برابر کردی۔
شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی، پاکستان کی پوری ٹیم 47.3اوورز میں274رنز پر چلتی بنی،معاذ صداقت 75 ،سلمان علی آغا 64رنز کیساتھ نمایاں رہے، صاحبزادہ فرحان 31،رضوان نے 44رنزکی اننگز کھیلی۔
بنگلہ دیش نے 3وکٹوں کے نقصان پر32رنز بنائے تو بارش کے باعث میچ روکنا پڑا،کھیل دوبارہ شروع ہوا تو اوورز32تک محدود کرکے ہدف 243کر دیا گیا،بنگلہ دیش کی ٹیم23.3اووز میں114رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت میچ 128رنز سے جیت لیا،حارث رﺅف،معاذ صداقت 3،3،شاہین نے 2کھلاڑیوں کو آﺅ ٹ کیا۔
دوسرا ون ڈے شاہینوں کے نام،بنگلہ دیش کو128رنز سے شکست


















