لاہور (مشرق نیوز) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کی جیت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت اس ٹائٹل کا مکمل حقدار تھا کیونکہ اس کی ٹیم کا کمبینیشن بہترین تھا اور بینچ پر موجود کھلاڑی بھی پلیئنگ الیون جتنے مضبوط تھے۔
انکا کہنا ہے کہ مضبوط بینچ کسی بھی بڑی ٹیم کی کامیابی کی بنیاد ہوتی ہے۔شاہد آفریدی نے سنجو سیمسن کی بیٹنگ کو ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے موقع ملنے پر بہترین کارکردگی دکھائی۔ آفریدی نے ابھیشک شرما اور ایشان کشن کی کارکردگی کو بھی سراہا جبکہ جسپریت بمراہ کو بھارتی بولنگ کا ستون قرار دیا۔
دوسری جانب پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ بھارت کی جیت حیران کن نہیں کیونکہ ٹیم کے کھلاڑی بڑے مقابلوں کے فائنل کھیلنے کے عادی ہو چکے ہیں، تسلسل اور ٹیم میں استحکام بھارت کی کامیابی کی اہم وجہ ہے جبکہ پاکستان میں بار بار تبدیلیاں مسائل پیدا کرتی رہی ہیں۔
بھارتی ٹیم ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کی حقدار تھی: شاہد آفریدی


















