ٹی 20 ورلڈکپ، بھارتی ٹیم توہم پرستی کا شکار، جیت کیلئے انوکھے ہتھکنڈے

ممبئی (مشرق نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل سے قبل توہم پرستی کا شکار ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل سے قبل بھارتی ٹیم نے ہوٹل تبدیل کرلیا ہے۔ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے وقت بھارتی ٹیم جس ہوٹل میں رہائش پذیر تھی، اس بار اس ہوٹل میں قیام نہیں کیا۔

بھارتی ٹیم کا خیال ہے کہ اس ہوٹل میں قیام کی وجہ سے اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، ممکنہ طور پر یہ حد سے زیادہ توہم پرستی اور وہم ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے ایک اہم سپورٹ سٹاف رکن ہر وینیو پر ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ بی سی سی آئی بھی اپنی ٹیم کی کامیابی کو ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کررہا ہے۔

بھارتی ٹیم نے پہلے بھی چاند گرہن کے اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے سیمی فائنل سے قبل ممبئی میں ٹریننگ سیشن 45 منٹ تاخیر سے شروع کیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت کو ایونٹ میں واحد شکست جنوبی افریقہ کے ہاتھوں احمد آباد میں ہی ہوئی تھی۔

تاہم اس بار بھارتی ٹیم کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل جیسی پچ بنائے جانے کا امکان ہے۔