دلچسپ مقابلے کے بعد گورے ڈھیر،بھارت ٹی 20ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ممبئی:(مشرق نیوز)دلچسپ مقابلے کے بعد گورے ڈھیر،بھارت ٹی 20ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر باﺅلنگ کوترجیح دی ،بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے،سنجو سیمسن نے 89 رنزکی دھواں دھار اننگز کھیلی،انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور عادل راشد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ نے پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے کیلئے بھرپور مقابلہ کیا ،پوری ٹیم 7وکٹوں کے نقصان پر246رنز تک محدود رہی،جیکب بیٹل کی سنچری رائیگاں گئی،بھارت نے میچ 7رنز سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ٹی 20ورلڈکپ کا فائنل اتوار کوبھارت،نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آبادمیں کھیلا جائے گا۔