لاہور: (سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے کہا ہے بھارت سے کھیلنے کا راستہ اختیار کرنے سے کرکٹ کی روح برقرار رہی اور ٹی 20 ورلڈکپ کی ساکھ محفوظ ہوئی۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا حکومتی فیصلے سے نہ صرف ایونٹ کے تقدس کا تحفظ ہوا بلکہ عالمی سطح پر کھیل کے استحکام کو بھی یقینی بنایا گیا،کرکٹ جیت گئی ،کھیل بدستور دنیا میں فاصلے کم کرنے ، اختلافات کے خاتمے میں پل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔
بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ خوش آئند،کرکٹ جیت گئی،آفریدی


















