وزیراعلیٰ پنجاب کا سٹروک مینجمنٹ پروگرام فالج مریضوں کےلئے زندگی کی نوید

لاہور:(وقائع نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ویژن کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں سٹروک مینجمنٹ پروگرام فالج کے مریضوں کےلئے صحت مند زندگی کی نویدبن رہا ہے۔

پنجاب بھر میں ایک سال کے دوران 700 سے زائد مریض فالج حملے کے بعد صحت مند ہوئے، لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کی 70 شریفہ فالج کے خوفناک حملے کے بعد بروقت ہسپتال پہنچنے پر چند گھنٹے میں صحت یاب ہوگئیں، 70سالہ شریفہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکو دعائیں دیں۔

ٹھوکر نیازبیگ کی 70 سالہ شریفہ کوگزشتہ دوپہر فالج کا شدید حملے ہونے پرسروسز ہسپتال لایا گیا،جسم کا دائیں حصہ پوری طرح مفلوج ہوچکا ،زبان ،ہاتھ کی انگلیاں حرکت کرنے سے قا صر تھیں،سروسز ہسپتال میں قائم سی ایم سٹروک مینجمنٹ سنٹر میں فوری علاج معالجہ شروع ،فالج کا لوتھڑا توڑنے والے جدید میڈیسن”ٹی این کے“کا انجکشن لگایا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں مریضوں کو 3 لاکھ مالیت کا”ٹی این کے“ انجکشن مفت لگایا جارہا ہے،انجکشن لگنے کے بعد شریفہ چند گھنٹے کے بعد بولنے کے قابل اور فالج سے متاثرہ اعضا پور ی طرح بحال ہوگیا۔

بزرگ مریضہ نے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز کی اقدام سے نئی زندگی ملی،بیٹے نے کہا وزیراعلیٰ کا کس منہ سے شکریہ ادا کریں، والدہ کوفالج سے بچاو کےلئے انجکشن نہ لگایا جاتا توبقیہ زندگی میں معذوری کا سامنا کرنا پڑتا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 14 مراکز پر سٹروک مینجمنٹ سنٹر میں قیمتی ٹی این کے انجکشن مفت لگائے جارہے ہیں ۔

لاہور کے سروسز ، جنرل ، میو ہسپتال، نشتر ہسپتال ملتان اور شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں سٹروک مینجمنٹ سنٹرز کوپوری طرح فعال کر دیا گیا، راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، ڈی جی خان اور لیہ میں بھی سٹروک مینجمنٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔

مریم نوازنے سٹروک مینجمنٹ سنٹر کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک وسیع کرنے کےلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پنجاب کے ہر شہری کی صحت ذمہ داری، علاج و معالجہ کی فری و معیاری سہولت فراہم کرنا عز م ہے،فالج کا مریض 4گھٹنے میں ہسپتال پہنچ جائے توزندگی ملنے کےساتھ معذوری سے بچایا جاسکتا ہے۔