لاہور: (وقائع نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی ٹی کی فیلڈ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی صدارتی ایوارڈ یافتہ ارفع کریم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا نواز شریف آئی ٹی سٹی کے آغاز سے پنجاب کی ہر بیٹی ارفع کریم بنے گی۔
دنیا کی سب سے کم عمر پاکستان کی مائیکروسافٹ پرو فیشنل ارفع کریم کی 14ویں برسی پراپنے خصوصی پیغام میں مریم نواز نے کہا9سال کی عمر میں دنیا کی سب سے کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بننے والی ارفع کریم پنجاب کی ہر بیٹی کیلئے مثال ہے،ہونہار ،ذہین ترین بیٹی ارفع کریم کوتادیر یاد رکھا جائے گا، ارفع کریم پاکستان کی قابل فخر اور باعث ناز بیٹی تھی،پنجاب کے بیٹے ،بیٹوں کو آئی ٹی کے میدان میں مواقع فراہم کرنے کیلئے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ لانچ کیا،نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بہترین غیر ملکی ادارے کیمپس قائم کررہے ہیں، ارفع کریم نے مائیکروسافٹ سرٹیفکیشن سے آغاز کیا ،عروج پر لیکر جائیں گے۔
دریں اثناوزیراعلیٰ مریم نوازنے کتوں کے کاٹنے کے بڑھنے واقعات کانوٹس لیکرڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی اور غفلت برتنے والوں کےخلاف کارروائی ،راولپنڈی کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا شہریوں کی حفاظت سب سے مقدم اور ذمہ داری ہے۔
نواز شریف آئی ٹی سٹی کے آغاز سے پنجاب کی ہر بیٹی ارفع کریم بنے گی‘ وزیراعلیٰ پنجاب


















