کراچی:(بیورورپورٹ) بنگلہ دیشی طلبہ پاکستان میں پڑھیں گے،تعلیمی معاہدہ طے پا گیا۔
ذرائع ایچ ای سی کے مطابق پہلے مرحلے میں 500 بنگلہ دیشی طلبہ کو پاکستانی جامعات میں داخلے فراہم کیے جائیں گے، طلبہ کو مختلف شہروں کی یونیورسٹیز میں داخلے ملیں گے،بنگلہ دیش کے طلبہ پاکستان میں سکالرشپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے، انڈرگریجوایشن پروگرام میں فلی فنڈڈ داخلے دئیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان،بنگلہ دیش کے درمیان سکالرشپ کو علامہ اقبال کے نام سے منسوب کردیا گیا،انٹری ٹیسٹ کے موقع پر بنگلہ دیشی نوجوانوں نے پاکستانی حکام کا گرمجوشی سے استقبال کیا، نوجوانوں نے پاکستانی حکام کےساتھ تصاویر بھی بنوائیں ۔
بنگلہ دیشی طلبہ پاکستان میں پڑھیں گے،تعلیمی معاہدہ طے


















