طلبہ کی موجیں،شدید سردی کے باعث تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع


لاہور: (وقائع نگار)طلبہ کی موجیں،پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ مزید بڑھا دی گئیں، فیصلہ سوشل میڈیا پیج پر کیے گئے عوامی سروے کی بنیاد پر کیا گیا ،واضح اکثریت نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی، عوامی مشاورت کے بعد اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔

وزیر تعلیم نے کہا فیصلہ شدید سردی اور طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا تاہم عوامی سروے میں تقریباً 87 فیصد افراد نے چھٹیوں میں توسیع کی حمایت کی، 13فیصد افراد نے تعلیمی ادارے 12 جنوری سے کھولنے کے حق میں ووٹ دیا،وزیر تعلیم کے پول میں 19 جنوری کے حق میں 1 لاکھ 54 ہزار 178 آرا موصول ہوئیں ، 12 جنوری کے حق میں 24 ہزار 829 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔