پنجاب کی طبی درسگاہوں میں میڈیکل ایجوکیشن کو فروغ دے رہے ہیں:خواجہ سلمان رفیق

لاہور ( اپنے رپورٹر سے )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں 42 واں سنڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا۔ رجسٹرار یونیورسٹی نے ایجنڈاز پیش کئے۔ اجلاس میں گنگارام ہسپتال لاہور کو مکمل طور پر سولر سسٹم پر منتقل کرنے کیلئے پرپوزل بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔ اجلاس میں گنگارام ہسپتال کو سال 26-2025 کیلئے ادویات، سرجیکل ڈسپوزایبل آئٹمز، لیبارٹری کٹس، کیمیکلز، گیسز اور ڈینٹل میٹریل کے ٹینڈر کی پرچیز کیلئے فریم ورک کنٹریکٹ کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں گنگارام ہسپتال کو سال 26-2025 کیلئے سٹیشنری، پرنٹنگ، جنرل سٹور و سینیٹری آئٹمز کے ٹینڈر کی پرچیز کیلئے فریم ورک کنٹریکٹ کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں گنگارام ہسپتال کو سال 26-2025 کیلئے ڈیجیٹل ایکسرے فلمز کے ٹینڈر کی پرچیز کیلئے فریم ورک کنٹریکٹ کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں گنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کیلئے جینیٹوریل سروسز کیلئے سالانہ فریم ورک کنٹریکٹ کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں گنگارام ہسپتال کو سکیورٹی سروسز کی آوٹ سورسنگ کے ایوارڈ لیٹر لی ری ویژن کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں گنگارام ہسپتال کے مدر اینڈ چائلڈ بلاک کو اگلے ایک سال کیلئے آئی ٹی مینٹی ننس کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، گنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں نصب شدہ 9 جنریٹرز بمعہ پینلز کی مرمت و مینٹی ننس کے سالانہ کنٹریکٹ کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں گنگارام ہسپتال کو سال 26-2025 کیلئے ایمرجنسی بلاک کی 2، فاطمہ جناح بلاک کی 2 جبکہ انڈور میں نصب شدہ 2 لفٹوں کی مرمت و مینٹی ننس کے فریم ورک کنٹریکٹ کے ٹینڈر کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں گنگارام ہسپتال کو سال 26-2025 کیلئے وینٹی لیٹرز کی مرمت و مینٹی ننس کے فریم ورک کنٹریکٹ کے ٹینڈر کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں گنگارام ہسپتال کے مدر اینڈ چائلڈ بلاک کے سی ایس ایس ڈی اور لاونڈری کو فنکشنل کرنے کیلئے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈیپوزٹ ورک کی اجازت اور منظوری دیدی گئی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ہے کہ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں میڈیکل ایجوکیشن کو فروغ دے رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی نوشین عدنان، رکن پنجاب اسمبلی کنول پرویز چوہدری، وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے ایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر سدرہ سلیم اور ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاونٹس حماد الرب، سید فرخ شاہ، پروفیسر فرید، غلام نبی، رجسٹرار پروفیسر ندیم، پروفیسر عائشہ ملک، پروفیسر شیریں خاور، مانک شیر ادریس تارڑ، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر عارف افتخار و دیگر سینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔ وڈیو لنک کے ذریعے محکمہ قانون سے شاہد امتیاز و دیگر نے شرکت کی۔