لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں انفلوائنزا کی کٹس کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ میوہسپتال آنے والے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے اور وہ بغیر ٹیسٹ واپس جانے پر مجبور ہیں۔ اس سلسلے میں ایم ایس میو ہسپتال کا کہنا ہے کہ انفلوائنزا کی کٹس ہی نہیں، ٹیسٹ کیسے ہوں ؟ مارکیٹ میں بھی انفلوائنزا کی کٹس کی کمی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے سپر فلو وائرس کی پاکستان میں بھی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق فلو کی نئی قسم کے ذیلی گروپ ’سب کلاڈ کے‘ کے باعث برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں انفلوئنزا کے کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں بھی سپر فلو انفلوائنز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے اور اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 فیصد نمونوں میں وائرس کی نئی قسم کے ذیلی گروپ ’سب کلاڈ کے‘ کی موجودگی پائی گئی۔
لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں انفلوائنزا کی کٹس غائب، ہزاروں مریض رل گئے


















