پنجاب میں تعلیمی بورڈز کے امتحانی نظام جدید ٹیکنالوجی پر منتقل


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانی نظام کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔


فیصلے کے تحت تمام بورڈز میں امتحانات کی ای مارکنگ ،امتحانی مراکز پر حاضری کےلئے بائیومیٹرک سسٹم نصب کیا جائے گا۔

چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات پنجاب مزمل محمود نے کہاتمام تعلیمی بورڈز میں ای مارکنگ کا عمل متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ شفافیت و میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے، 2026 میں میٹرک ، انٹرمیڈیٹ کے کمپیوٹر امتحانات سے منصوبے کا پائلٹ مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

مزمل محمود نے کہا صوبے بھر کے تمام امتحانی مراکز میں ڈیجیٹل حاضری کا نظام نصب ہوگا ،تمام طلبہ کی حاضری بائیومیٹرک کے ذریعے لی جائے گا، ڈیجیٹل اصلاحات کا منصوبہ 3برس میں مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا،تمام تعلیمی بورڈز کےلئے یکساں سوالات کا مرکزی بینک بھی قائم کرینگے،امتحانی معیار میں بہتری و یکسانیت پیدا ہوگی۔