اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے اخلاقیات کو بطور مضمون نصاب میں شامل کرینگے، تعلیم کےساتھ تربیت انسان کو باکردار، ذمہ دار اور کامیاب بناتی ہے۔
سہیل آفریدی نے گورنمنٹ شہید مبین شاہ آفریدی ہائر سکینڈری سکول پشاورکا اچانک دورہ کیا،تعلیمی ماحول کا جائزہ لیا،متعلقہ حکام کو تمام سرکاری سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ،ناپید سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے ،نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر تمام طلبہ کو مفت درسی کتابوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ نے کہااخلاقیات کو بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے جا رہے ہیں،سکول انتظامیہ و تدریسی عملہ معیاری تعلیم پر توجہ دے، سرکاری سکولوں میں موجود خامیوں کو دور کیا جائےگا۔
اخلاقیات کو بطور مضمون نصاب میں شامل کرینگے،وزیراعلیٰ کے پی


















