اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینٹ میںمفت و لازمی تعلیم کا ترمیمی بل منظور، کمپیوٹر سائنس اور کوڈنگ کو الازمی مضمون قرار دے دیا گیا۔
ترمیمی بل کے مطابق ایلیمنٹری سے ہائی سکول تک تمام طلبہ کےلئے پروگرامنگ سیکھنا قانونی طور پر لازم ،جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم اب ہر طالب علم کا بنیادی حق بن گئی،رائٹ ٹو فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ 2012 میں ترمیم کرتے ہوئے کمپیوٹر تعلیم کو لازمی قرار دےدیا گیا۔
بل کا مقصد طلبہ کو عالمی جاب مارکیٹ ،جدید ٹیکنالوجی کے دور کےلئے تیار کرنا ہے،ترمیمی ایکٹ فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔
سینٹ ،مفت و لازمی تعلیم کا ترمیمی بل منظور،کمپیوٹر سائنس اور کوڈنگ لازمی مضمون



















