کراچی :(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل ،بزنس مینوں کو اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دےدی،محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات کی، پاک چین دوطرفہ تعاون، چینی سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی ،سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر داخلہ نے پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کےلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے چینی بزنس مینوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
محسن نقوی نے کہا چین کے بزنس مینوں کے مسائل کے حل کےلئے جلد اسلام آباد میں کانفرنس کا انعقاد کیا جائےگا،قونصل جنرل ،بزنس مینوں کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں،چینی سرمایہ کار پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،ہر سطح پر سہولتیں فراہم کریں گے، چاہتے ہیں پاکستان میں زیادہ سے زیادہ چینی سرمایہ کاری کریں، بزنس مینوں کو بزنس فرینڈلی ماحول کی فراہمی ترجیح ہے،چینی قونصل جنرل نے پاک چین دوطرفہ تعاون بڑھانے کےلئے متحرک کردار پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
دریں اثناوزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی ،امن وامان ، خطے میں جاری کشیدگی ،باہمی دلچسپی کے امور و سکیورٹی معاملات زیر بحث آئے،محسن نقوی،مراد علی شاہ نے کہاموجودہ حالات میں قومی یکجہتی ناگزیر ہے،سیاسی و عسکری قیادت خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کےلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔
ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرلئے
علی ظفر اور میشا شفیع ایک بار پھر عدالت میں آمنے سامنے
فیفا کی ورلڈکپ 2026ءکیلئے قوانین میں بڑی تبدیلی
خطے میں امن کیلئے پاکستان بھرپور کوششیں کررہا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
پاسپورٹ دفاتر میں مکمل کیش لیس سسٹم رائج کیا جائے: وفاقی وزیر داخلہ
پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی تیزی سے پھیل رہا ہے: عالمی ادارہ صحت
توانائی بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر
جنگ تمام مقاصد حاصل، ایران ہار مان لے: امریکی صدر
اسلام آباد ہائیکورٹ ججوں کے تبادلے سپریم کورٹ میں چیلنج
عام آدمی کو چھت کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے: وزیراعظم شہبازشریف



















