کراچی :(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل ،بزنس مینوں کو اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دےدی،محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات کی، پاک چین دوطرفہ تعاون، چینی سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی ،سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر داخلہ نے پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کےلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے چینی بزنس مینوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
محسن نقوی نے کہا چین کے بزنس مینوں کے مسائل کے حل کےلئے جلد اسلام آباد میں کانفرنس کا انعقاد کیا جائےگا،قونصل جنرل ،بزنس مینوں کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں،چینی سرمایہ کار پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،ہر سطح پر سہولتیں فراہم کریں گے، چاہتے ہیں پاکستان میں زیادہ سے زیادہ چینی سرمایہ کاری کریں، بزنس مینوں کو بزنس فرینڈلی ماحول کی فراہمی ترجیح ہے،چینی قونصل جنرل نے پاک چین دوطرفہ تعاون بڑھانے کےلئے متحرک کردار پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
دریں اثناوزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی ،امن وامان ، خطے میں جاری کشیدگی ،باہمی دلچسپی کے امور و سکیورٹی معاملات زیر بحث آئے،محسن نقوی،مراد علی شاہ نے کہاموجودہ حالات میں قومی یکجہتی ناگزیر ہے،سیاسی و عسکری قیادت خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کےلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔
جدید ٹی بی ٹیسٹ کٹس کی قلت، پہلے سے موجود مشینری ضائع ہونیکا بھی خدشہ
لاہور ہائیکورٹ ، 35 جج مختلف اضلاع کے انسپکشن جج تعینات
بھارت میں لسانی اختلافات کا سامنا کرنا پڑا: عمران عباس
فیفا کا ورلڈکپ 2026ءکیلئے انعامی رقم میں بہت بڑا اضافہ
آبنائے ہرمز عالمی اہم عالمی شہ رگ، فوجی کارروائی ضروری نہیں: بلاول بھٹو زرداری
چارسدہ: جے یو آئی رہنما مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید، 2 پولیس اہلکار زخمی
سعودی عرب کا پاکستان کی بہترین ثالثی کوششوں کا اعتراف، خطے میں امن کی اپیل
آئی ایم ایف کا خودمختار ویلتھ فنڈ کی فعالیت کیلئے 6 سخت شرائط نافذ کرنیکا مطالبہ
امریکہ کیساتھ پاکستانی کاوشوں سے مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے: ایرانی وزیر خارجہ
یو اے ای پر حملہ امریکی اشتعال انگیزی کا ردعمل تھا: پاسداران انقلاب



















