ایرانی وفد کی پرواز’ ’میناب 168“ شہید بچوں سے منسوب


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایرانی وفد کی پرواز’ ’میناب 168“ شہید بچوں سے منسوب،طیارے میں معصوموں کی تصاویر ،خون آلود بستے بھی رکھے گئے،ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے دوران پرواز تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے دنیا کی توجہ مناب سانحہ کی جانب مبذول کرا ئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ پوسٹ میں باقر قالیباف نے طیارے کے اندر لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”سفر کے دوران یہ میرے ساتھی ہیں“ تصویر میں جہاز کی نشستوں پر امریکہ ،اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونےوالے ایرانی بچوں کی تصاویر کوپھولوں سے سجایا گیا،بستے اور جوتے بھی نمایاں رہے۔

خصوصی پرواز ”مناب 168“ کے نام سے اسلام آباد پہنچی،ایرانی وفد کی جانب سے شہید بچوں کی تصاویر ،ذاتی اشیاءساتھ لانے کا مقصد نہ صرف خراج عقیدت پیش کرنا بلکہ عالمی برادری کو سانحہ کی سنگینی کا احساس دلانا بھی ہے۔