لاہور: (وقائع نگار) سابق جج سپریم کورٹ منصور علی شاہ نے کہا ہے عدالتی نظام میں ریفارمز پر نہیں جاﺅں گا وہاں اور مسئلے آگئے ، سوچ بدلنا ہوگی کلائنٹ آئے گا تو پیسہ بنے گا،ہر مسئلے کا حل لڑائی نہیں بلکہ ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منصور علی شاہ نے کہاعدالتی نظام کا مستقبل اے ڈی آر ،مصالحتی نظام میں ہے،مصالحتی نظام موثر طریقے سے آگے بڑھایا جائے تو 20لاکھ زیر التوا کیسز کا حل نکل سکتا ہے،عدالتوں میں ہر روز نئے کیسز دائر ہو رہے ،3ہزار ججز ،آبادی 25کروڑ سے زائد ہے۔
سابق جج نے کہا انفرادی کیسز، فیملی اور پراپرٹی کے تنازعات کےلئے عدالت جانے کی ضرورت نہیں ، مصالحتی سینٹرز سے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں، عدالتوں میں سٹے لینے کا رواج ختم ہونا چاہیے،کیس سے پہلے مصالحت کی کوشش کی جائے۔
ہر مسئلے کا حل لڑائی نہیں ،ڈائیلاگ ہونا چاہیے،منصور علی شاہ


















