عمران خان اپنی بہنوں کی وجہ سے جیل میں ہیں: شیر افضل مروت

ڈیرہ اسماعیل خان (مشرق نیوز) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی بہنوں کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آسکے کیونکہ صرف انکی بہنوں کی ان تک رسائی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ پارٹی کی یہ قیادت نہ خود کام کرتی ہے نہ دوسروں کو کرنے دیتی ہے، علی امین گنڈاپور کو واپس لانے کیلئے پارٹی کو انہیں راضی کرنا ہوگا، علی امین گنڈا پورکو ہٹانے کیلئے پارٹی نے الزام تراشیاں کی تھیں۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ ایسے بندے کو اب وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے جو پرائمری سکول نہیں چلاسکتا، موجودہ وزیراعلی خیبرپختونخوا 6 ماہ میں اپنی کابینہ بھی نہیں بنا سکے۔انکا کہنا تھا کہ کس وزیراعلیٰ کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں ہوتے؟ علی امین گنڈاپور پر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کا الزام لگاتے ہیں، موجودہ وزیراعلیٰ تو اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں میں 10 قدم آگے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر علی خان کو پیچھے رکھا جائیگا پارٹی آگے نہیں جائےگی۔