وزیراعظم کا ہر مشکل میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان رابطے میں عالمی و علاقائی امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا، رہنماوں نے خطے کی سلامتی کو درپیش خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان جاری بحران کے خاتمے کیلئے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے، اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کیلئے باعث فخر ہے، خطے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کیلئے مذاکرات ضروری ہیں۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ امریکہ اور ایران کی رضامندی سے مشروط جامع تصفیے کیلئے مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نتیجہ خیز مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کیلئے میربانی کے حوالے سے تیار ہے اور اسے اعزاز سمجھتا ہے۔