احمد آباد:(مشرق نیوز)نیوزی لینڈ کو شکست،بھارت نے تیسری مرتبہ ٹی 20ورلڈکپ جیت لیا۔
احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے باﺅلنگ کو ترجیح دی،بھارت نے سنجو سیمسن، ایشان کشن ،ابھیشک شرما کی دھوا ں دھار بیٹنگ کی بدولت20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19 اوور میں 159 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت کی جانب سے بمراہ 4 اور اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،بھارتی ٹیم نے مسلسل دوسری باراور مجموعی طور پر تیسری مرتبہ ورلڈکپ اپنے نام کیا، ٹائٹل کا دفاع اورسب سے زیادہ ٹی 20ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی ۔
نیوزی لینڈ کو شکست،بھارت نے تیسری مرتبہ ٹی 20ورلڈکپ جیت لیا


















