کولکتہ(مشرق نیوز)جنوبی افریقہ پھر چوکر ز،نیوزی لینڈ9وکٹوں سے ہرا کر ٹی 20ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا ۔
کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کو ترجیح دی،جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے،مارکو یانسن 55 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
نیوزی لینڈ نے فن ایلین اور ٹم سائفرٹ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت ہدف 13 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا،کیوی اوپنر فن ایلین نے 33گیندوں پر ٹی 20ورلڈکپ تاریخ کی تیز ترین سنچری جڑی،شاندار اننگز میں10 چوکے اور8 چھکے شامل ہیں۔
ٹی 20ورلڈکپ ، افریقہ پھر چوکر ز،نیوزی لینڈ9وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا


















