پالے کیلے:(مشرق نیوز)سری لنکا کیخلاف معمولی رنز سے فتح بیکار،بدترین باﺅلنگ،پاکستان کاورلڈکپ میں سفر تمام،نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
کینڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کافیصلہ کیا،پاکستان نے صاحبزادہ فرحان ،فخرزمان کی دھواں دار اننگز کی بدولت 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔
دونوں کے درمیان 176 رنز کی ریکارڈ ساز شراکت داری بنی،صاحبزادہ فرحان 100 اور فخرزمان نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،پہلا آﺅٹ ہوتے ہی وکٹوں کی جھڑی لگ گئی،کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا،خواجہ نافع 2، شاداب خان 7، نواز ،سلمان آغا صفر پرچلتے بنے۔
پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے بھرپور مقابلہ کیا ،سری لنکا کے بیٹر نے آخری اوور میں شاہین شاہ آفریدی کو لگا تار 3چھکے اور ایک چوکا جڑ کر میچ کو اپنے حق میں کیا لیکن آخری 2گیندوں پر کوئی رنز بنانے میں ناکام رہے۔
سری لنکا کی اننگز 207رنز تک محدود رہی،پاکستان میچ 5رنز سے جیت کر بھی ورلڈکپ سے آﺅٹ ہوگیا،سیمی فائنل میں جانے کیلئے سری لنکا کو 147رنز تک محدود کرنا ضروری تھا لیکن بدترین باﺅلنگ کے باعث ٹارگٹ حاصل نہ ہوسکا۔
عباس عراقچی کی پھر پاکستان آمد، دباو میں آ کر امن مذاکرات نہیں کرینگے،مسعود پزشکیان
جڑواں شہروں میں7روز بعد میٹرو ،گرین بس سروس جزوی طور پر بحال
پی پی قیادت نے آزاد کشمیر میں مستقل صدر لانے کے فیصلے کی توثیق کر دی
صدر نے چینی حنان گروپ کو اشتراک کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دےدی
وزیر اعظم کی سپیکر ملک احمد خاں سے ملاقات ،ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت
لندن میں طاہر اشرفی کےساتھ ہراسانی کا واقعہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پاک آئی ڈی ایپ استعمال کرنے والوں کےلئے اہم ہدایات
کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 50 فیصد تک رعایت
دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں،عطا تارڑ
ڈیزل کی قیمت کے فارمولے میں تبدیلی دباو کا نتیجہ نہیں،علی پرویز ملک


















