لاہور (مشر ق نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کو 2 سال مکمل ہوگئے۔ شعیب ملک نے شادی کے دوسری سالگرہ کے موقع پر اہلیہ ثنا جاوید کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور محبت بھرا پیغام بھی جاری کیا۔
انہوں نے لکھا ”اس خوبصورت ساتھ کو دو سال مکمل ہوگئے، ہمیشہ رہے گا، ہیپی اینی ورسری“۔ شعیب ملک کی پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ثناءجاوید اور شعیب ملک نے 2024 کے آغاز میں شادی کی تھی اور دونوں شخصیات کی یہ دوسری شادی ہے۔
شادی کی دوسری سالگرہ، شعیب ملک کا ثناءجاوید کیلئے محبت بھرا پیغام


















