پشاور:(بیورورپورٹ) حکومت نے خیبر پختونخوا کو سی این جی سٹیشنوں کے لیے گیس دینے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،مزمل اسلم نے وفاقی حکومت کے جواب سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کردیا،مزمل اسلم نے کہا سی این جی بندش سے عوام کو شدید مشکلات ہیں،وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ملک میں گیس کی کمی ہے، ایل این جی درآمد کے بعد اضافی گیس دینے پر غور کیا جائے گا۔
وفاق کا خیبر پختونخوا کو سی این جی سٹیشنوں کیلئے گیس دینے سے انکار



















