بشریٰ کو ہسپتال منتقل کیاجائے ،اسیر قیادت پی ٹی آئی


لاہور:(وقائع نگار)پی ٹی آئی کی اسیر قیادت نے بشریٰ کو ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید شاہ محمود قریشی ،یاسمین راشد ،عمرسرفرازچیمہ،اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید نے وکیل کے ذریعے بیان میں کہا سابق خاتون اول مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بن رہی ہیں،خراب صحت پرگہری تشویش ہے ،فوری و مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اسیر قیادت نے کہا عدالت بوگس مقدمات میں سزا معطلی درخواستیں فوری سنے اور رہائی کا حکم جاری کرے۔