بیٹے کے باپ کیلئے احساسات کاسیاست سے کوئی تعلق نہیں،سہیل آفریدی


پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہاہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے کی گفتگو کو وفاقی حکومت نے متنازع بنایا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاقاسم خان کی گفتگو کا اردو ترجمہ کرایا ،بیٹے کے باپ کیلئے احساسات تھے ،سیاست سے کوئی تعلق نہیں،وفاقی حکومت خود جی ایس پی پلس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے اگر صنعت کام کر رہی ہوتی تو تجارتی خسارہ کم ہوتا، وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے باعث کسان، طالب علم اور ہر فرد مشکل میں ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا قاسم خان کی گفتگو کو جی ایس پی پلس کےساتھ جوڑکرغلط بیانی کی جا رہی ہے،بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ کی آنکھ میں بھی تکلیف مگرناروا سلوک کیا جا رہا ،وفاقی حکومت ماحولیاتی تحفظ کی خلاف ورزی کررہی ہے۔