انقرہ:(مشرق نیوز)دوستی کی خوبصورت مثال ،ترکیہ میں سکول کے بچوں نے “جیوے جیوے پاکستان” کا ملی نغمہ گا کر والہانہ محبت کا اظہار کیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترک بچوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاندار قرار دےدیا۔
ویڈیو میں ننھے بچوں کی سریلی آواز میں پاکستان کےلئے بے پناہ پیار اور عقیدت واضح طور پر محسوس کی جا سکتی ہے،معصوم بچوں نے اپنے جذبات کے اظہار سے پاک ترک دوستی کو نئی جہت دی۔
ترکیہ ، سکول بچوں کا “جیوے جیوے پاکستان” ملی نغمہ گا کر والہانہ اظہار محبت


















