واشنگٹن:(بیورورپورٹ)7طیاروں کی تباہی،ایرانی فضاوں پر مکمل کنٹرول کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے دعووں سے ہوا نکل گئی۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اور ہیگسیتھ دونوں مسلسل دعویٰ کرتے رہے ایران میں امریکی و اسرائیلی طیاروں کو روکنے والا کوئی نہیں جہاں چاہیں حملہ کر سکتے ہیں، ایرانی فضائیہ، بحریہ ،ریڈار سسٹم تباہ کردیا۔
امریکی نشریاتی ادارے نے کہا ٹرمپ کا ایرانی فضاوں پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا ، جہازوں کا گرنا اور پائلٹ کا غائب ہونا امریکی عوام کےلئے ناقابل قبول ہوتا ہے،ایران کی جانب سے اب تک 7 امریکی طیارے گرائے گئے ،ایف 35 ، ایف 15 ایگل اور ای تھری جاسوس طیارہ شامل ہے۔
7 امریکی طیاروں کی تباہی،ایرانی فضاوں پر مکمل کنٹرول کادعویٰ غلط ثابت



















