لاہور (وقائع نگار) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے مشکل صورتحال کا سامنا، وزیراعظم نے پٹرول پر 127، ڈیزل پر 200 روپے سے زائد کی سبسڈی دی ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا حملوں، دھماکوں کے باوجود خطے میں ماحولیاتی آلودگی کا خطرہ بڑھ گیا، حکومت نے اخراجات میں کافی حد تک کمی کی، کسانوں کی سہولت کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں کیا گیا، ملک کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے،سینیٹر مصدق ملک نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی بچت کےلئے سرکاری گاڑیوں کو گراﺅنڈ کردیا گیا ہے، وفاقی وزرا، مشیروں کے دوروں پر پابندی عائد کردی گئی،موجودہ صورتحال کے باعث وزیر اعظم نے اپنے دورے منسوخ کردئیے، مشکل صورتحال میں کفایت شعاری کو اپنانا ہوگا،حکومت غریب طبقے کو سہولتوں کی فراہمی کےلئے اقدامات کر رہی ہے، صرف سکیورٹی مقاصد کےلئے سرکاری لگژری گاڑیاں استعمال کی جائیں گی،وفاقی وزیر نے کہا حکومت نے لگژری گاڑیوں کے فیول پر 200 روپے ٹیکس عائد کیا، غیر طبقے کے بجائے امیر طبقے پر بوجھ ڈالا جارہا ہے، خطے میں مشکل صورتحال کے باعث ہمیں مل کر ملک کو مشکل وقت سے نکالنا ہوگا۔
وزیراعظم نے پٹرول 127، ڈیزل پر 200 روپے سے زائد کی سبسڈی دی:مصدق ملک



















