لاہور (مشرق نیوز) نادیہ جمیل پاکستان کی مشہور اداکارہ، سماجی کارکن اور بچوں کی حقوق کی ایک اہم آواز ہیں۔ وہ نہ صرف اپنے سکرین پراجیکٹس کیلئے جانی جاتی ہیں بلکہ آف سکرین بھی ان کی شخصیت بے مثال ہے۔
حال ہی میں وہ ایک نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مہمان بنی اور ماں بننے کے تجربے کے بارے میں اپنی کہانی شیئر کی۔
نادیہ جمیل نے بتایا کہ انہیں شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ”ویر زارا“ کی پیشکش کی گئی تھی اور ان کا رول تقریباً طے ہو چکا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب یش چوپڑا سے فلم کے حوالے سے بات چیت شروع ہوئی تب انکی شادی ہوچکی تھی لیکن جب فلم کی شوٹنگ شروع ہوئی تب انکے بڑے بیٹے راقب کی پیدائش ہوچکی تھی اور وہ صرف تین ماہ کا تھا۔
نادیہ جمیل نے کہا کہ انکے سسرال والوں نے بہت سپورٹ کیا اور انکی والدہ بھی انکے ساتھ فلم کی شوٹنگ پر جانے کیلئے تیار تھیں مگر انہوں نے اپنے بچے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا فیصلہ کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یش چوپڑا نے انہیں کہا کہ تم اپنا کیریئر برباد کررہی ہو لیکن میرے لئے کیریئر کبھی بھی بچے سے زیادہ اہم نہیں تھا۔
اپنے بیٹے کی وجہ سے شاہ رخ کے ساتھ فلم میں کام سے انکار کیا: نادیہ جمیل



















