ایف بی آر کی اپیلیں خارج، سیکشن 7 ای کالعدم ، جائیداد کی فرضی آمدن پر ٹیکس ختم

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) انکم ٹیکس قانون کا سیکشن7 ای کالعدم ،جائیداد کی فرضی آمدن پر ٹیکس ختم،وفاقی آئینی عدالت نے ایف بی آر کی اپیلیں خارج کردیں ،اسلام آباد، لاہور ہائیکورٹس کے فیصلوں کےخلاف شہریوں کی اپیلیں منظور کرلیں،وفاقی آئینی عدالت نے سیکشن 7 ای سے متعلق کیس کا فیصلہ 30 اپریل کو محفوظ کیا تھا،عدالتی فیصلے سے رئیل سٹیٹ سیکٹر کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا، آئینی عدالت نے انکم ٹیکس قانون کے سیکشن 7 ای کو کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلے میں کہا گیا انکم ٹیکس قانون کا سیکشن 7 ای آئین کےخلاف ہے، سیکشن 7 ای انکم ٹیکس قانون کا روز اول سے ہی حصہ تصور نہیں ہوگا، سیکشن 7 ای کے تحت ایف بی آر کے اٹھائے گئے تمام اقدامات بھی خلاف قانون قرار دئیے جاتے ہیں، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔