ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے تمام فریقین کو صبر و تحمل سے کام لینے اور حالات کو مزید بگاڑنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
سعودی عرب کے محکمہ وزارت خارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق موجودہ صورتحال نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن و استحکام کیلئے بھی خطرہ بن سکتی ہے اسلئے فوری طور پر تناو کم کرنے کی ضرورت ہے۔
سعودی عرب نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں اور ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے تاکہ کشیدگی کا سیاسی حل تلاش کیا جا سکے اور خطہ مزید بحران سے بچ سکے۔
سعودی عرب کا پاکستان کی بہترین ثالثی کوششوں کا اعتراف، خطے میں امن کی اپیل



















