بیجنگ :(مشر ق نیوز) چین نے کہا ہے ایران کےخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں۔
اپنے بیان میں چینی وزارت خارجہ نے کہا تنازع کا حل نکالنا امریکہ ،ایران کےساتھ خطے کے ممالک کےلئے بھی فائدہ مند ہے، جلد از جلد مذاکرات و رابطے کے چینلز دوبارہ کھولنے چاہئیں، جامع و دیرپا جنگ بندی ناگزیر ہے،صدر ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ کے درمیان متعدد معاملات پر اتفاق رائے ہوا ،چین کی جانب سے ہمیشہ مکالمے اور مذاکراتی عمل کی حمایت کی گئی۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا ایران مسئلے کا فوجی حل آگے بڑھنے کا راستہ نہیں ہو سکتا،تنازع کے اثرات عالمی معیشت، سپلائی چین، بین الاقوامی تجارت اور توانائی کی عالمی ترسیل پر بھی منفی اثر ڈال رہے ہیں،مذاکرات کا دروازہ کھل چکا ،دوبارہ بند نہیں ہونا چاہیے،بات چیت ،سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا درست راستہ ہے ، طاقت کا استعمال تباہ کن راستہ ثابت ہوگا،خلیجی سمندری راستوں، خصوصاً آبنائے ہرمز کو جلد از جلد بحال کیاجائے
ایران کیخلاف جنگ بلاجواز، مذاکرات کادروازہ بند نہیں ہوناچاہیے،چین



















