مکمل طور پر تیار ،دشمنی کرنےوالوں کو سخت سزا دی جائےگی،ایران کادوٹوک پیغام

تہران:(مشرق نیوز)ایران نے کہاہے مسلح افواج ہر ممکن صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ،دشمنی کرنےوالوں کو سخت سزا دی جائےگی۔

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا دنیا کو بربریت، تسلط ، جارحیت کےخلاف ایران کے حق میں آواز بلند کرنا ہوگی ورنہ طاقتور ممالک دنیا کو لاقانونیت اور محکومی کی طرف دھکیل دیں گے،ایرانی عوام اور افواج ہر ممکن حد تک بے گناہ جانوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،موجودہ صورتحال جھوٹ پھیلانے والوں اور اپنے وطن کا دفاع کرنے والوں کے درمیان جنگ ایسے وقت میں خاموش رہنا برائی کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔

فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل اکرمینیا نے کہا ایران کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز کے ذریعے امریکی ہتھیار منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے گا،آبنائے ہرمز کے مغربی حصے پر اسلامی انقلابی گارڈز کور (آئی آر جی سی) نیوی ،مشرقی حصے پر ایرانی بحریہ کا کنٹرول ہے،دونوں فورسز کے درمیان مربوط ،مشترکہ کنٹرول نے خطے میں ایران کی نگرانی اور اثر و رسوخ کو مزید مضبوط بنایا ،کنٹرول سے ایران کو اتنی آمدن حاصل ہوسکتی ہے جو ملک کی تیل سے حاصل ہونے والی آمدن سے دوگنا تک ہو۔