راولپنڈی:( ) معرکۂ حق میں کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی ڈاکومنٹری جاری کر دی گئی۔
معرکۂ حق میں بھارت کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان نے ملٹی ڈومین آپریشن کر کے دنیا پر ہیبت طاری کر دی، جدید دور کی جنگ میں پاکستانی ڈرونز نے نگرانی کے ذریعے حساس علاقوں میں مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا۔
پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بروقت ردعمل و مؤثر حکمتِ عملی سے فضائی محاذ پر دشمن کو دھول چٹا دی، پاک بحریہ کے جدید سب میرینز اور ہتھیاروں کے باعث بھارت بحری سرحد پر آگے بڑھنے کی جرأت نہ کر سکا۔
مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم نے تینوں افواج کے درمیان فوری اور مؤثر رابطہ برقرار رکھا، پاکستان نے سائبر، سپیس، انفارمیشن و الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتوں سے دشمن کے مواصلاتی نظام کو مفلوج کر دیا۔
سفارتی و عسکری ہم آہنگی نے معرکۂ حق میں پاکستان کی مجموعی حکمتِ عملی کو کامیاب بنایا، پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ تیاری اور ملٹی ڈومین آپریشن کی صلاحیت نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔
پاک فوج کی دورِ حاضر کی جدید جنگ پر خصوصی ڈاکومنٹری



















