اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امریکہ نے عالمی تجارت کیلئے پاکستان کا کردار اہم قرار دے دیا۔
وزیرتجارت جام کمال سے ڈپٹی امریکی نمائندہ تجارت رک سوئٹزر نے ورچوئل ملاقات کی،خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ،پاک امریکہ تجارتی تعاون بڑھانے ،متوازن تجارتی معاہدے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جام کمال نے کہا پاکستان ذمہ دارعالمی کرداروامن کے فروغ کےلئے پرعزم ،امریکہ کےساتھ تجارت بڑھانے اورنئے شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے،امریکی حکام نے کہا پاکستان کےساتھ تجارت مزید مضبوط بنانے کے وسیع امکانات موجود ہیں،ملاقات میںاتفاق کیاگیاباہمی فائدہ مند ،مستقبل پرمبنی تجارتی فریم ورک ضروری ہے۔
سیکرٹری تجارت جواد پال نے کہا باہمی بنیادوں پرتجارتی فریم ورک سے پائیدارمعاشی تعاون کوفروغ ملے گا،تکنیکی سطح پرمذاکرات میں یشرفت باقی ہے۔
امریکہ نے عالمی تجارت کیلئے پاکستان کا کردار اہم قرار دے دیا



















