امریکہ ،ایران کو دوبارہ اسلام آباد معاہدے کی طرف لانے کیلئے کوشاں ہیں،پاکستان

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے امریکہ ،ایران کو دوبارہ اسلام آباد معاہدے کی طرف لانے کیلئے کوشاں،کشیدگی میں کمی،مذاکرات بحالی کی امید،کردار جاری رکھیں گے، دفاعی معاہدے بطور ثالث کردار سے متصادم نہیں۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کوشش کررہے ہیں فریقین کو اسلام آباد ایم او یو پر واپس لایا جائے، پاکستان ایران امریکہ معاملے میں کردار جاری رکھے گا، مشرق وسطیٰ اور آبنائے ہرمز میں صورتحال تشویشناک ،حالات کو معمول پر لانے کےلئے مذاکرات جاری ہیں،ایران ،امریکہ مخاصمت کو خطے کے دیگر حصوں تک نہیں پھیلنا چاہئے،سعودی عرب کو اپنے دفاع کاحق حاصل ہے۔

طاہر اندرابی نے کہابھارت کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل ،سوشل میڈیا اکاونٹس تک رسائی روکنا مضحکہ خیز ،ابھارت میں حقائق پر مبنی رپورٹنگ کیلئے کوئی گنجائش نہیں رہی، بھارت آزاد آوازوں کو دبانے کیلئے جابرانہ اقدامات پر انحصار کررہا ہے،عالمی میڈیا وصحافی تنظیمیں بھارت میں آزادی اظہار پر قد غنوں کا نوٹس لیں، ڈی ڈبلیو کی دستاویز ی فلم گمراہ کن ، پاکستان مسترد کرتا ہے،کویت کےساتھ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان 1980 کی دہائی سے جاری دفاعی تعاون کا تسلسل ،معاہدہ سعودی عرب کےساتھ موجود سٹریٹجک دفاعی تعاون سے مختلف نوعیت کا ہے ، پاکستان تمام دفاعی معاہدوں کے تحت ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

دفتر خارجہ نے کہا پاکستان کی افغانستان میں کارروائیاں صرف دہشتگردوں ،سہولت کاروں کےخلاف ہوتی ہیں، طالبان جنگجو وردی نہیں پہنتے، زمینی حقائق کو نظر انداز کرکے لگائے جانے والے الزامات درست نہیں،بھارتی کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے،حق خودارادیت کی بات کرتے رہیں گے،آزاد کشمیر کے آئین میں تبدیلی کا معاملہ قانون سازی سے طے ہو گا۔