واشنگٹن:(بیورورپورٹ) امریکہ مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ تعمیر کرےگا،معاہدے پر دستخط کردئیے۔
سفیر مائیک ہکابی نے کہا امریکہ بیت المقدس کو یہودی عوام کا ابدی، تاریخی و مستقل دارالحکومت تسلیم کرتا ہے، مستقل سفارت خانہ اسرائیل میں امریکی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا اقدام امریکہ و اسرائیل کے درمیان ناقابل شکست اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔
امریکہ مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ تعمیر کرےگا،معاہدے پر دستخط



















