راولاکوٹ،مظفر آباد :(مشرق نیوز)کالعدم انتشاری کمیٹی آزاد کشمیر کاامن تباہ کرنے کے درپے، راولاکوٹ میں مسلح جتھوں کی پولیس کی بکتر بند گاڑی پرفائرنگ ،نام نہاد پرامن احتجاج کی حقیقت پھر عیاں ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 30سے زائد شرپسندوں نے راولاکوٹ کے عید گاہ مقام پر فلیگ مارچ کرنےوالی پولیس بکتر بند پر مختلف ہتھیاروں کےساتھ 30 سے زائد گولیاں برسائیں ،بکتر بند گاڑی کو نقصان پہنچا، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی مسلح جتھوں کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر کے امن و امان کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔
اطلاعات کے مطابق انتشاری کمیٹی کی جانب سے بعض مسلح جتھوں کو ایک ہزار سے 1500 روپے یومیہ معاوضے پر لایا گیا ، سرغنہ کی آڈیو لیک بھی منظر عام پر آ چکی جس میں مسلح جتھوں کے ذریعے شرپسندی پھیلانے کی دھمکی دی گئی تھی،کالعدم انتشاری کمیٹی پہلے بھی پرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہی ،سی ایم ایچ راولاکوٹ پر حملہ بھی شامل ہے۔
ماہرین نے کہا عوامی حقوق کی آڑ میں مسلح کارروائیاں، جلاﺅ گھیراﺅ ،قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے انتشاری کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے،عوامی جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کےلئے تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مسلح حملے انتشاری کمیٹی کے بیرونی ایجنڈے کا واضح ثبوت ہیں،حملے ریاستی رٹ کو براہ راست چیلنج کرنے کے مترادف ،فوری نمٹنے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے شرپسندوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے،بھمبر، مظفرآباد، کوٹلی، میر پور، نیلم سمیت آزاد جموں و کشمیر کے دیگراضلاع میں معمولات زندگی رواں دواں ، تمام اضلاع میں کاروباری مراکز اور بازار معمول کے مطابق کھلے ،شہری روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہیں،غیورعوام نے انتشاری کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال کو مکمل طور پر مسترد کرکے پرامن و باشعور شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا۔
کالعدم انتشاری کمیٹی آزاد کشمیر کا امن تباہ کرنے کے درپے،بکتر بند گاڑی پرفائرنگ



















