اسلام آباد (مشرق نیوز) 2026ءکی دوسری ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے مکمل کرلی گئی جس میں 4 کروڑ 47 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ پولیو ورکرز کی انتھک محنت کے باعث 4 کروڑ 47 لاکھ سے زائد بچوں تک ویکسین کی رسائی ممکن ہوئی، پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے۔
سندھ میں ایک کروڑ 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ 22 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ بلوچستان میں 26 لاکھ 20 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
اسلام آباد میں 4 لاکھ 41 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
آزاد جموں و کشمیر میں تقریباً 7 لاکھ 17 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
رواں سال کی دوسری ملک گیر انسداد پولیو مہم مکمل، تفصیلات جاری کردی گئیں


















