خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار، 83 ڈالر فی بیرل پر آگیا

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ، ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی رجحان دیکھا جارہا ہے۔ امریکی خام تیل 11 فیصد کمی کے ساتھ 83 ڈالر فی بیرل پر آگیا،برطانوی خام تیل کی قیمت میں 9 فیصد کمی، 90 ڈالرفی بیرل پر فروخت جاری ہے۔

دوسری جانب ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی کی الجزیرہ سے گفتگوکہا کہ تہران جہازوں کی آمد و رفت پر کوئی فیس عائد نہیں کریگا،آمدورفت کیلئے صرف ایرانی حکام سے پیشگی اجازت درکار ہوگی۔

امریکہ اور اسرائیل کے جنگی جہازوں کو آبنائے سے گزرنےکی اجازت نہیں ہوگی،دوست ممالک کے جہاز ایرانی افواج کیساتھ رابطے کے بعد گزر سکیں گے،آبنائے کے انتظام یا سلامتی میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔