نیویارک (مشرق نیوز) ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گھر پر کھانا بنا کر کھانا بوڑھے لوگوں میں ڈیمیشنیا کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔ بوڑھے افراد کا وقت کے ساتھ گھر پر کھانا بنانے کے بجائے فروزن غذاوں اور مائیکروویو کے کھانوں پر انحصار بڑھ جاتا ہے بالخصوص جب انہیں ذہنی مسائل سامنا ہو۔
جاپان میں محققین کو ایک مطالعے میں معلوم ہوا ہے کہ بوڑھے افراد کیلئے کھانا بنانے کا عمل صرف جسمانی سرگرمی نہیں بلکہ دماغی سرگرمی بھی ہے۔ در حقیقت یہ عمل ڈیمینشیا کے خطرات کو 30 فیصد تک کم کر سکتا ہے اور نو آموز کھانا بنانے والوں میں خطرات 70 فیصد تک کم ہو سکتے ہیں۔
محققین کے مطابق تحقیق میں باقاعدگی سے کھانا بنانے والے افراد میں ڈیمینشیا کے خطرات میں کم پائے گئے جبکہ کھانا بنانے کا زیادہ فائدہ انکو ہوا جن میں کھانا بنانے کی صلاحیتیں کم تھیں۔
کوکنگ ضعیف افراد کو دماغی امراض سے بچانے کیلئے بہترین شیلڈ



















