سبزیوں پر مشتمل غذا کینسر کے خطرات کم کرسکتی ہے: طبی تحقیق

لندن (مشرق نیوز) تازہ ترین تحقیق میں بتایا گیا کہ سبزیوں پر مشتمل غذا کینسر کے خطرات میں کمی واقع کر سکتی ہے۔ تحقیق کے نتائج میں سبزیوں کے ذریعے لبلبے، چھاتی، پروسٹیٹ، گردے یا خون کے کینسر کے خطرات کم پائے گئے۔ تاہم، ویگنز (وہ لوگ جو گوشت کے ساتھ ڈیری مصنوعات سے بھی اجتناب کرتے ہیں) کی غذائیں گوشت خوروں کے برابر کینسر کے خطرات رکھتی ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین کو یہ نتائج تین بر اعظموں کے 18 لاکھ افراد کی غذا اور بیماریوں سے متعلق ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد حاصل ہوئے۔ محققین کا کہنا تھا کہ گوشت کے بغیر غذاوں میں پھل، سبزیوں اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو صحت کیلئے اہم ہیں لیکن ویگنز ڈیری غذاوں میں موجود حفاظتی اجزا سے محروم رہ جاتے ہیں۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ سبزی خور افراد میں کینسر کا خطرہ (کینسر کی قسم کے لحاظ سے) 12 سے 31 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔