لاہور (قاضی ندیم اقبال) گورودواروں اور مندروں کے نام پر موجود غیر مسلم وقف املاک کی نیلامیوں میں شفافیت کا عمل برقرار رکھنے کا عزم۔ چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان کی ہدایت پر 20 افسروں کی ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئیں۔ گریڈ19 کے 4، گریڈ18 کے8 اور گریڈ17 کے بھی8آفیسرزبورڈ نمائندہ کے طور پر نیلامیوں کے عمل کی نگرانی کریں گے۔جبکہ بورڈ کے لاہور سمیت ملک کے 20ضلعی دفاتر میں نیلامیوں کا عمل آج13مئی سے شروع ہو کر 30جون 2026تک جاری رہے گا۔ مجاز اتھارٹی کی ہدایت پر ندیم دھریجو ڈپٹی سیکرٹری (لینڈ) نے باضانبطہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکیشن کی روشنی میں گریڈ19 کے افسران میں سے مس عظمیٰ شہزادی ڈائریکٹر دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری کولاہور۔II آفس، ارمان جلال ایڈمنسٹریٹر گوجرانوالہ زون کوپشاور،نور عالم خان ایڈمنسٹریٹر ننکانہ زون کو لیہ /ڈیرہ غازی خان جبکہ تنویر حسین ایڈمنسٹریٹر/چیف سیکورٹی آفیسر بورڈ لاہورکوساہیوال میں ہونے والی نیلامیوں کا نگران مقرر کیا گیا ہے۔گریڈ18 کے افسروں میں سے سعید انور اعوان ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لیگل لاہور کوگوجرانوالہ ، عدنان حسن پھلروان ایڈمنسٹریٹر ایسٹ زون لاہور کوسیالکوٹ، شاہد بشیر ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن لاہور کوننکانہ صاحب،سید فراز عباس ڈپٹی سیکرٹری (جنرل) کوسرگودھا، مس سمیرا رضوی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لیگل لاہور کوراولپنڈی، بلال سلیم ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر پلازہ ای ٹی کمپلیکس اسلام آباد کوحسن ابدال،سلیم خان گوندل یڈمنسٹریٹر ویسٹ زون کو ملتان،اور احمد نواز کنٹرولر آف اکا?نٹس لاہور کوسکھر میں ہونے والی نیلامیوں کا نگران مقرر کیا گیا ہے۔گریڈ17 کے افسروں میں سے ڈاکٹر عادل خان ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ایڈمن کو گجرات،نوید ساجد ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرلاہور۔Iکو شیخوپورہ ،عبد الباسط اسسٹنٹ اکا?نٹس آفیسربورڈ کوفیصل آباد،صابر حسین بھٹی اے پی ایس (پراپرٹی برانچ) لاہور کوجھنگ،عبد الحکیم خان اسسٹنٹ اکا?نٹس آفیسر پشاور کوبنوں، ندیم یسین اے پی ایس ننکانہ صاحب کوبھکر،پرویز احمد اسسٹنٹ اکا?نٹس آفیسر آڈٹ بورڈ لاہور کوبہاولپور،اور اسرار احمد شاہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کراچی (اربن) کوحیدر آباد آفس میں ہونے والی نیلامیوں کا نگران مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق غیر مسلم وقف املاک کی نیلامیوں کے لئے وضع کردہ شیڈول میں کم و بیش تین اور زیادہ سے زیادہ دس تواریخ مقرر کی گئی ہیں، تاکہ اگر کسی تاریخ کو نیلامی کا پراسس مکمل نہ ہو سکے تو متبادل تواریخ میں ان کا نیلام ممکن ہو سکے۔
غیرمسلم وقف املاک کی شفاف نیلامی برقرار رکھنے کا عزم



















