وزیراعظم کاون کانسٹیٹیوشن ایونیو سے رہائشیوں کی بےدخلی کا نوٹس ، کمیٹی قائم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف کا ون کانسٹیٹیوشن ایونیو سے رہائشیوں کی بےدخلی کا نوٹس ،اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑسربراہ ہوں گے،اراکین میں طلال چودھری، کابینہ سیکرٹری و کامرس شامل ہیں،کمیٹی ایک ہفتے میں پورے معاملے کا جائزہ لیکر جامع رپورٹ پیش کرے گی،معاملے میں کوئی بھی متاثرہ شخص معروضات کمیٹی کو پیش کر سکے گا اور کمیٹی بلا کسی تفریق کے فریقین ،متاثرین کو سنے گی،وزیراعظم کے حتمی فیصلے تک اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی طرف سے کسی بھی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی۔