پی آئی کی نجکاری کا عمل شفاف نہیں ، پیپلزپارٹی نے وائٹ پیپر جاری کردیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو غیرشفاف وغیرقانونی قرار دے دیا اور وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے الزام عائد کیا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تینوں بڑے ائیر پورٹ تمام ائیر لائنز کو دئیے۔

پی پی کے مرکزی رہنما اور انچارج پاکستان پیپلز لیبر بیورو چودھری منظور احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاحکومتی دستاویزات سے ثابت کریں گے پی آئی اے میں کتنا فراڈ ہوا، فروخت کیلئے مشترکہ مفادات کونسل سے،پارلیمنٹ سے منظوری نہیں لی گئی، 2023،2016 اور 1956 ایکٹ کے تحت پی آئی اے بنا،نجکاری غیر قانونی ، پی آئی اے کے 34 جہاز بیچے گئے، چھوٹے جہاز 11 ارب میں خریدے گئے۔

چودھری منظور نے کہا پی آئی اے 135 ارب میں فروخت ،حکومت کو 10 ارب ملا، 6 ارب پی آئی اے کنسلٹنٹ کو دیا گیا،پی آئی اے کو تباہ کرنے میں ورکرز کا حصہ نہیں بیوروکریسی کا ہے۔