اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کا بڑا اقدام، 1.43 ارب ڈالر کا قرض بروقت ادا کردیا۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا8 اپریل کو واجب الادا 1.3 ارب ڈالر کا یورو بانڈ مکمل دیگر یورو بانڈز پر 126 ملین ڈالر سے زائد سود کی ادائیگی بھی کر دی گئی،مجموعی ادائیگی 1.42 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، قرض کی تمام ادائیگیاں معمول کے مطابق اور بغیر کسی دباﺅ کے مکمل کی گئیں۔
خر م شہزاد نے کہا پیشرفت سے ملکی معیشت میں استحکام اور بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں، زرمبادلہ ذخائر، مالی گنجائش ، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ، قرض مینجمنٹ میں نظم و ضبط مضبوط ہوا ۔
مزید برآں وزیر وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا یو اے ای اور یورو بانڈز کی ری پیمنٹ کے انتظامات کر لئے گئے ،معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں، کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے، زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم اور آئی ایم ایف ہدف کے مطابق برقرار رکھا جائے گا۔
سینیٹر اورنگزیب نے کہا پاکستان کی بروقت ادائیگیوں کیلئے جتنی کمٹمنٹس ہیں وہ پوری کی جائیں گی، کمرشل فنانسنگ اور بانڈز جاری کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، کمرشل فنانسنگ کیلئے بینکوں کے کنسورشیم سے بات چیت چل رہی ہے، اپریل کے اختتام سے پانڈا بانڈز کے اجرا کیلئے دوبارہ تیاریاں شروع کر رہے ہیں، حکومت کا مجموعی طور پر 1 ارب ڈالر پانڈا بانڈز کا اجرا کرنے کا پلان ہے، رواں مالی سال کیلئے طے شدہ فنانسنگ اہداف کمٹمنٹ کے مطابق پورے ہوں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا پہلی مرتبہ پانڈا بانڈز کا اجرا کرنے کے باعث وقت لگ رہا، خطے میں کشیدہ صورتحال کے باعث ملکی اکانومی پر اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، آئی ایم ایف کےساتھ پالیسیوں سے معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا، آئندہ دنوں میں اہم معاشی فیصلے اور بجٹ تیاریاں کی جائیں گی۔
پاکستان کا بڑا اقدام، 1.43 ارب ڈالر قرض کی بروقت ادائیگی



















