لاہور سمیت متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے،شدت6.3ریکارڈ


اسلام آباد،لاہور :(بیورورپورٹ،وقائع نگار) لاہور سمیت متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے،شدت 6.3ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے شدید جھٹکے راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، لاہور،دیر بالا، سوات ، ہری پور، ایبٹ آباد، کھاڑیاں، کوہاٹ، ہنگو،چارسدہ، مالاکنڈ، شانگلہ، نوشہرہ، فیصل آباد، ننکانہ، سرگودھا میں محسوس کیے گئے۔

شہری خو فزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 6.3، مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان اور گہرائی 190 کلومیٹر تھی،کسی جانی و مالی نقصا ن کی اطلاع نہیں ملی۔