جنگ کے اثرات گہرے،مہنگائی نے رفتار پکڑ لی،مزید بڑھے گی،بلوم برگ

اسلام آباد،نیویارک:(بیورورپورٹ)جنگ کے اثرات گہرے،مہنگائی نے رفتار پکڑ لی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی 1.01فیصد بڑھی، سالانہ بنیاد پرشرح 9.12 فیصدتک جا پہنچی،15اشیائے ضروریہ مہنگی،9سستی،27کے نرخوں میں استحکام رہا،مہنگی ہونے والی اشیا میں مٹن، ٹماٹر، بیف، انڈے،دودھ ، زندہ مرغی ودیگر شامل ہیں۔

دوسری جانب امریکی ادارے بلوم برگ نے معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا خوراک و ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، پاکستان کی معیشت بیرونی امداد پر انحصار کرر ہی ہے،معیشت میں بہتری کے باوجود خطرات برقرار ہیں، مرکزی بینک نے مہنگائی کے پیش نظر شرح سود برقرار رکھی ،توانائی قیمتوں میں اتار چڑھاو سے معاشی صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے۔

رپورٹ کے مطابق برآمدات 11ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں، حکومت نے ایندھن بچانے کے اقدامات شروع کر دیئے ،3ہفتے میں 139 ارب خرچ کیے گئے، ایندھن کی کھپت میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، زرعی و صنعتی شعبے کی ترقی سست ، سروسز سیکٹر میں بہتری آئی ۔